اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

868,827FansLike
9,994FollowersFollow
566,100FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

زخمیوں میں سے ایک محمد امین ناصر ہیں

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر ہونے والے حملے میں زخمی ہونے والے 4 پاکستانیوں میں سے ایک کی تفصیلات جاری کردیں۔دفتر خارجہ کے مطابق 68 سالہ زخمی پاکستانی کا نام محمد امین ناصر ہے جن کا تعلق پنجاب کے شہر حافظ آباد سے ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق محمد امین آئی سی یو میں زیرِ علاج ہیں اور ان کی حالت تشیوشناک ہے۔

پاکستان میں موجود ان کے اہلِ خانہ کے مطابق حافظ آباد کے رہائشی محمد امین اپنے بیٹے کے ہمراہ جمعہ کی نماز ادا کرنے مسجد گئے تھے۔نیوزی لینڈ مساجد میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں زخمی ہونے والے محمد امین گزشتہ چند سال سے اپنے بیٹے یاسر امین کے ساتھ نیوزی لینڈ میں مقیم ہیں۔محمد امین کی ہمشیرہ اور رشتہ داروں نے تصدیق کی کہ محمد امین اپنے بیٹے کے ہمراہ نماز پڑھنے گئے تھے اور گولیوں کا نشانہ بن گئے تاہم ان کے بیٹے محفوظ رہے۔ان کا کہنا تھا کہ محمد امین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے لیکن ہسپتال انتظامیہ ان کے بیٹے کو ان سے ملنے کی بھی اجازت نہیں دے رہی