اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نیب لاہور کی ٹیم حمزہ شہباز کوگرفتار کرنے میں پھر سے ناکام

نیب لاہور کی ٹیم نے دوبارہ شہباز شریف کی رہائش گاہ کا محاصرہ کرلیا۔ نیب کی ٹیم میں 5 سے 7 اہل کار شامل ہیں، جب کہ رہائش گاہ کے قریب ن لیگی کارکنوں کو آگے جانے سے روک دیا گیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری کو رہائش گاہ کے اطراف تعینات کیا گیا ہے۔پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ایس پی ماڈل ٹاون بھی موجود ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاون کا کہنا ہے کہ کورٹ آرڈر ان کے پاس موجود ہیں۔ پولیس ٹیم میں خواتین اہل کار بھی شامل ہیں۔ شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر اینٹی رائٹ فورس بھی تعینات کی گئی ہے۔ اس موقع پر نیب ٹیم کے ہمراہ مجسٹریٹ بھی موجود ہیں۔مسلم لیگ ن پنجاب کے ترجمان ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر دوبارہ آئی ہے۔

پولیس نے شہباز شریف کے گھر کا محاصرہ کرلیارینجرز بھی پہنچ گئی، گھر میں گھسنے کیلئے سیڑھیاں منگوالی گئیں۔ پولیس اور مسلم لیگ ن کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، لیگی کارکنان پولیس کی رکاوٹیں عبور کر کے گھر کے سامنے پہنچ گئے۔ متوالوں کی شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر نعرے بازی کی جا رہی ہے۔

احتساب عدالت لاہور نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کی اجازت دے دی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ پر من وعن عملدرآمد کا اختیار ہے۔احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا۔ عدالت سے جاری حکم نامہ کے مطابق ملزم کی گرفتاری پولیس فورس کی مدد سے گھر میں داخل ہو کر کی جائے، دوران گرفتاری کسی بھی قسم کی غیر ضروری طاقت کے استعمال سے اجتناب کیا جائے

اسی دوران مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرکے درخواست ضمانت دائر کی۔ یہ درخواست ضمانت 8 اپریل پیر کے روز سماعت کے لیے مقرر ہوئی تاہم ن لیگ کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ اور ہائی کورٹ بار کے صدر حفیظ الرحمان چوپدری عدالت میں پیش ہوئے اور درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سردار شمیم خان نے درخواست کی اِن چیمبر سماعت کرنے کے بعد نیب کو حمزہ شہباز کی درخواستِ ضمانت کی 8 اپریل کو باقاعدہ سماعت تک گرفتاری سے روک دیا۔

یاد رہے گزشتہ روز بھی نیب کی ٹیم نے میاں شہباز شریف کی اسی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا اور وہ مسلم لیگ ن کے صدر کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے کے لیے آئی تھی، تاہم نیب کی ٹیم کسی بھی گرفتاری کے بغیر واپس چلی گئی تھی۔نیب حکام نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے محافظوں کے خلاف لاہور ماڈل ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، تشدد اور اسلحہ تاننے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔مقدمہ نیب کے ڈرائیور ممتاز حسین کی مدعیت میں حمزہ شہباز کے ذاتی گارڈ کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق نیب کی جانب سے ملزم حمزہ شہباز ولد شہباز شریف کے گھر گرفتاری کے لیے نیب افسران کے ہمراہ چھاپہ مارا، چھاپہ کے دوران حمزہ شہباز کے گارڈ نے اسلحہ تان لیا۔