اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,203FansLike
9,984FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بر طانیہ نے نئے پاسپورٹ جاری کر دئیے۔’یورپی یونین’کے الفاظ غائب

تفصیلات کے مطابق یہ نئے پاسپورٹس 30 مارچ کو متعارف کرائے گئے تھے کیونکہ اس دن برطانیہ کو یورپی یونین کو چھوڑنا تھا تاہم پرانا سٹاک ختم نہ ہونے کی وجہ سے کچھ لوگوں کو پرانے ڈیزائن کے پاسپورٹ جارے کیے جائیں گے۔یورپی یونین سے انخلا سے قبل نیلے رنگ کے برطانوی پاسپورٹس کا اجرا اس سال کے اختتام پر شروع کیا جائے گا۔ٹوئیٹر پر ایک برطانیوی خاتون شہری نے برطانیوی پاسپورٹ ایجنسی سے سوال کرتے ہوئے کہاکہ’ مجھے حیرانی ہوئی، ہم ابھی بھی یورپی یونین کا حصہ ہیں۔ میں حیران ہوئی کہ انہوں نے تبدیلی کردی ہے جبکہ ہم نے ابھی تک یورپی یونین کو نہیں چھوڑا ہے، اور یہ ایک ٹھوس علامت ہے جو میرے خیال میں مکمل طور پر بیکار ہے‘۔

اوپر دی جانے والی تصاویر میں نئےاور پرانے دونوں پاسپورٹس میں فرق واضح ہے ۔ برطانیوی نشریاتی ادارے کے مطابق برطانوی پاسپورٹ سے یورپی یونین کا لیبل ہٹانے کا فیصلہ مارچ میں یورپی یونین سے متوقع انخلا کے پیش نظر کیا گیا تھا۔