اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

بھارتی فورسزکی جانب سےایل او سی پربلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کی جوابی کارروائی

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایل او سی پربھارتی فوج نے چری کوٹ سیکٹرمیں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فورسزکی جانب سےچری کوٹ کے گاؤں سیریاں پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں 35 سالہ خاتون شبنم، 13 سالہ کاشان، 6 سالہ فیضان، 14 سالہ نشا، 10 سالہ آصفہ اور چفر گاؤں کا 28 سالہ شاہد حسین بھی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فائرنگ پر مؤثر جوابی کارروائی کی اور بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی بھی ہوئے۔واضح رہے کہ بھارتی فوج رواں ماہ مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہے اور بھارتی فوج کی فائرنگ سب اب تک پاک فوج کے 3 جوانوں صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز اللہ اور سپاہی منصب سمیت 4 افراد شہید ہوچکے ہیں، اور متعدد شہری زخمی بھی ہوئے ہیں، جب کہ انہی دنوں یں پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 7 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔