اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

میڈیکل کی طالبہ لاپتہ، پولیس ڈھونڈنے میں ناکام

زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا، کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی رہائشی میڈیکل کی طالبہ ایک ماہ سے لاپتہ
کراچی پولیس ایک مہینہ گزر جانے کے باوجود میڈیکل کی طالبہ عروج کو نہ ڈھونڈ سکی ایس پی گلشن کے مطابق لاپتہ طالبہ ہمدرد یونیورسٹی میں تھرڈ ایئر کی طالبہ تھی اور اس کی گمشدگی کا مقدمہ شاہراہ فیصل تھانے میں والد کی مدعیت میں ایک ماہ قبل درج کیا گیا تھا۔لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ 8 مارچ کو ان کی بیٹی گھر سے پارلر کے لئے نکلی تھی اور پھر واپس نہیں لوٹی۔تفتیشی حکام کے مطابق عروج کے دوستوں اور قریبی رشتہ داروں سے پوچھ گچھ کی ہے تاہم لڑکی سے متعلق تاحال کوئی معلومات نہیں ملی ہیں