اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ٹویٹر صارفین فواد چوہدری پر سیخ پا

عمران خان کے ایک اور کھلاڑی کا متنازعہ بیان ،وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابظے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو کیسے چلانا ہے اس کا فیصلہ مولانا پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔۔۔ آگے کا سفر مولویوں کا نہیں بلکے نوجوانوں کا ہے ۔اگر اس رو سے دیکھا جائے تو پاکستان کا قیام ہی عمل میں نہ آتا کیوں کہ تمام بڑے علماء پاکستان کے قیام کے خلاف تھے اور وہ علماء قائد اعظم کو کافر اعظم کہتے تھے

فواد چوہدری کے اس ٹویٹ پر ٹویٹر صارفین سیخ پا ہو گئے اور مختلف انداز میں فواد چوہدری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ٹویٹرصارف محمد عبداللہ کا کہنا تھا کہ اپنی معلومات ٹھیک کریں مخالفت کرنے والے چند ایک دو نمبر مولوی تھے۔باقی ساری جدوجہد علما نے ہی کی۔

آصف نامی صارف کا کہنا تھا کہ ملک کیسے چلانا ہے آپ پر بھی کیسے چھوڑا جا سکتا ہے جس کا کوئی دین ایمان ہی نہیں ۔۔ کبھی کسی شاخ پر کبھی کسی در پر جس پارٹی کو اقتدار میں دیکھا اسی سے چمٹ گئے۔

ٹویٹر صارف علی اکبر کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان قائداعظم کے بارے میں ایسے نازیبا الفاظ محترم کی سوچ کی عکاسی کر رہے ہیں ۔۔ قائداعظم کے بارے میں ایسا ٹویٹ کرنا ملک پاکستان کے تشخص کو مجروح کرنے کے مترادف ہے۔۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ فواد چوہدری اپنے سابقہ متنازعہ بیانات کی طرح یہاں بھی چپ سادہ لیں گے ، دلیل دینگے یا عوام سے معذرت کرلیں گے