پاکستان آنے کے خواہشمند سیاحوں نے آن لائن ویزا کا استعمال شروع کردیا

اسلام آباد : پاکستان آنے کے خواہشمند 2249سیاحوں نے آن لائن ویزا کے لیے درخواستیں دے دیں، درخواست گزاروں میں جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈفن لینڈ کے سیاح  شامل ہیں۔ پاکستان آنےکےخواہشمند سیاحوں نے آن لائن ویزا کا استعمال شروع کردیا، 175 ممالک سے درخواستیں نادرا کو موصول ہونے لگیں ہیں، 2249 سیاحوں نے آن لائن ویزا کے لیے درخواستیں دے دیں۔ درخواست گزاروں میں جرمنی، اٹلی، نیوزی لینڈ اور فن لینڈ کے سیاح شامل ہیں۔

دوسری جانب حکومت پاکستان کی طرف سے ملکی ترقی وخوشحالی کے لیے ٹورازم کے فروغ کےلیے غیر ملکی سیاحوں کو آن لائن وزیر پالیسی پر عملدر آمد کرتے ہوئے فرانس سمیت یورپی ممالک میں آن لائن ویزے کی سہولت شروع کر دی گئی ہے۔جس کا فرانسیسی سیاحوں کو سہولت فراہم کرنے والے ٹورآپرٹرز نے خیرمقدم کیا ہے۔ یاد رہے 14 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت پہلے مرحلے میں 5 ممالک کے شہریوں کو ای ویزا ملیں گے، جن میں برطانیہ، چین، ترکی، ملائیشیا اور یواے ای کے شہریوں کو سہولت میسر ہوگی جب کہ پچاس ممالک کے شہریوں کو آن ارائیول ویزا جاری کیا جائے گا۔