اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,045FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

امیر قطر کی پاکستان آمد۔معزز مہمان کا شاندار استقبال

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اپنے دو روزہ دورے پر جب پاکستان پہنچے تو وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا گیا۔ امیر قطر اپنا یہ دورہ وزیراعظم کی دعوت پر کر رہے ہیں۔امیرقطرشیخ تمیم بن حمد الثانی کو پاکستان پہنچنے پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی جس کے بعد مہمان امیر وزیراعظم ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے ان کی گاڑی کو ڈرائیو کیا۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ذرائع کے مطابق امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سے ون آن ون ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہونگے، پاکستان اور قطر کے درمیان معاہدوں پر دستخط بھی ہوںگے، وزیراعظم عمران خان امیر قطر کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔ عشائیہ میں چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی سمیت سیاسی و عسکری شخصیات شریک ہونگی۔