اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کی لیفیٹننٹ جنرل کے رینک پر ترقی

پاک فوج کے 4 جنرل افسران کو میجر جنرل سے ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل بنا دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ترقی پانے والے افسران میں میجر جنرل محمد عامر، میجر جنرل محمد چراغ حیدر، میجر جنرل ندیم احمد انجم اور میجر جنرل خالد ضیا شامل ہیں۔ یاد رہے کہ 12 اپریل کو پاک فوج کے افسران کی ترقیاں ہوئی تھیں جن میں میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا، میجر جنرل نعمان محمود، میجر جنرل اظہر عباس اور میجر جنرل فیض حمید شامل تھے۔ بعد ازاں 16 جون کو لیفٹننٹ جنرل فیض حمید کو انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کا ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل تعینات کردیا گیا تھا۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رواں سال 3 اپریل کو آرمی میڈیکل کور کے 11 بریگیڈیئرز سمیت 40 بریگیڈیئرز کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔ پاک فوج کے 6 جنرل افسران کو ستمبر 2018 میں میجر جنرل کے عہدے سے لیفٹننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔ جن افسران کو میجر جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی ان میں میجر جنرل شاہین مظہر، میجر جنرل ندیم ذکی، میجر جنرل عبدالعزیز، میجر جنرل عاصم منیر، میجر جنرل عدنان اور میجر جنرل وسیم اشرف شامل تھے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 19 اگست کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت میں 3 سال دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا تھا۔