اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,215FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کا ذمہ دار ایران نہیں

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں مگر اس میں ایران ملوث نہیں ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر حسن روحانی نے ذاتی طور پر بتایا کہ تہران کا ان حملوں میں کوئی کردار نہیں ہے۔ پیوٹن کا کہنا تھا کہ تیل تنصیبات پر حملوں کا الزام ایران پر لگائے جانے کے خلاف ہیں۔روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکا حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکا، اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ تہران حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے۔
جبکہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ یہ دعویٰ کرچکا ہے کہ سعودی عرب کی آئل فیکٹریوں پر حملے میں ایرانی ڈرون طیارے استعمال ہوئے جنہیں عراقی سرزمین سے اڑایا گیا تھا۔