اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,045FansLike
9,985FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب استعفٰی دیں

ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران خان اور عثمان بزدار کو گھر چلے جانا چاہئے، آئی جی کا وزیراعلیٰ کیساتھ کام سے انکار گورننس فیل ہونے کا ثبوت ہے، آئی جی پنجاب کا بیان صاف چلی، شفاف چلی کے منہ پر طمانچہ ہے، آئی جی پنجاب کا کہنا کہ مس کنڈکٹ کے ایشوز ہیں انتہائی تشویشناک امر ہے، آئی جی پنجاب کے بیان کا سادہ مطلب یہ ہے کہ کرپشن، نا اہلی، اقربا پروری کا دور دورہ ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا آئی جی پنجاب کا وزیراعلی پنجاب پر عدم اعتماد گورننس کی تباہی کا مظہر ہے، حکمران اداروں کو سیاست کے لئے استعمال کر رہے ہیں، دو سال سے ہم خبردار اور نشاندہی کر رہے ہیں کہ اداروں میں مداخلت کی جا رہی ہے، حکمرانوں کو کم از کم اس کرسی کا ہی کچھ احترام کرنا چاہئے، جس پر مسلط ہیں۔