سونے کی قیمت میں کمی عوام خوش ،صراف پریشان

کھاریاں(ڈیسک نیوز)ملک میں پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق تین سو روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت آج 257 روپے کمی کے بعد 94 ہزار 736 روپے ہے۔عالمی صرافہ میں سونے کی قدر سولہ ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 824 ڈالر فی اونس ہے