اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

924,407FansLike
10,004FollowersFollow
573,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مودی سرکار کامسلمان خاتون صحافی پر منی لانڈرنگ کا الزام ،1 کروڑ روپے ضبط

نئی دلی (آن لائن) مودی سرکار کی مسلمان دشمن پولیسی پر تنقید کرنے والے والی بھارتی مسلم صحافی رعنا ایوب کےخلاف سرکاری کاروائی ۔سچ بولنے کی پاداش میں رعنا ایوب پر منی لانڈرنگ کا الزام لگا کر 1 کروڑ روپے ضبط کر لئیے گئے ۔اس حوالے سے رعنا ایوب کا کہنا تھا کہ ان کو سچ بولنے سے کوئی روک نہیں سکتا ۔مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے ان کو سچائی کہ راہ پر چلنے سے کبھی بھی روک نہیں پائیں گے۔یاد رہے کہ ماضی میں بھی رعنا ایوب کو اس حوالے سے جان سے مارنے اور جنسی زیادتی کی دھمکیاں ملتی رہی ہیں ،بھارت میں حجاب کے خلاف رعنا ایوب نے مسکان کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ یہ سب کرنے کے بعد بھی کیا آپ مودی سرکار کو ایک اور موقع دینے کے لئیے تیار ہیں ۔