ملک میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں 7 سے 9 ڈگری کا اضافہ ہوگا، الرٹ جاری

پاکستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ملک بھر میں آئندہ ہفتے موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے درجہ حرارت میں 7 سے 9 ڈگری کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بالائی پنجاب اسلام آباد، جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان سمیت سندھ بھر میں درجہ حرات میں 9 ڈگری کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ شدید درجہ حرارت کی وجہ سے فصلوں اور باغات کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

مراسلے کے مطابق دریاؤں میں بھی پانی کے بہاؤں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔کسان موسمی حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے فصلوں کو پانی دینے کا متبادل انتظام کریں ۔