اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

نوٹ اور مراعات دیکھ کر عمران کی رال ٹپکنے لگتی ہے،مریم نواز

مسلم لیگ (ن ) کی صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوٹ اور مراعات دیکھ کر عمران خان اور تحریک انصاف کی رال ٹپکنے لگتی ہے۔ مریم نواز نے ٹوئٹر پیغام میں تحریک انصاف کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں جھوٹے اور ملک کا خون چوسنے والے لوگ قرار دیا۔

مریم نوازکا کہنا تھا کہ اسمبلیوں سے استعفے ایسے دے کر گئے تھے جیسے کبھی واپس نہیں آئیں گے مگر ان کے تمام اصول پیسہ دیکھ کر ہوا ہو جاتے ہیں۔ نوٹ اور مراعات دیکھ کر عمران کی رال ٹپکنے لگتی ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ کس چیز کی تنخواہیں لے رہے ہیں؟ ملک برباد کرنے کی یا آئین توڑنے کی؟