حکومت نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا

اوگرا نے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق سوئی نادرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 6 اعشاریہ 2152ڈالرز کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 6 اعشاریہ 8772 ڈالر فی یونٹ کا اضافہ ہوا ہے ۔

نو ٹیفکیشن کے مطابق سوئی نادرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 21 اعشاریہ 8317 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 23 اعشاریہ 7873 ڈالر فی یونٹ مقرر ہے ۔

یاد رہے کہ سوئی نادرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 15 اعشاریہ 6165 ڈالر فی یونٹ تھی اور سوئی سدرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 16 اعشاریہ 9101 فی یونٹ مقرر تھی ۔