اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

سلمان خان کےوکیل کو بھی لارنس بشنوئی گینگ کا دھمکی آمیز خط موصول

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو مسے والا کا قاتل قرار دیے جانےوالےگنگسٹر گرو لارنس بشنوئی نے سلمان خان کے بعد اب ان کے وکیل کو ٹارگٹ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے وکیل کو جودھپور میں لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھکی کا خط موصول ہوا ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ ان کے ساتھ بھی وہی ہو گا جو سدھو موسے والا کے ساتھ ہوا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خط کے آخر میں گینگ کے لیڈر گولڈی برار اور لارنس بشنوئی کے دستخط بھی موجود ہیں ۔

یاد رہے کہ چند ہفتے قبل سلمان خان کو بھی گینگ کی جانب سے جان سے نارنے کی دھمکیاں دی گئی تھی ۔ خط سلمان خان کے والد سلیم خان کو موصول ہوا تھا۔اس کے بعد پولیس کی جانب سے سلمان خان کی سکیورٹی بڑھا دی گئی تھی جبکہ سلمان خان کی ذاتی سکیورٹی میں بھی اضافی کر دیا گیا تھا۔