اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے کا متفقہ فیصلہ،لاہور میں اجلاس

لاہور (آن لائن ) ضمنی الیکشن میں حالیہ شکست کے بعد موجودہ حکومت اور اس کے اتحادی سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں ۔ شکست وجوہات جاننے اور دیگر لائحہ عمل طے کرنے کیلئے اجلاس بلا لیا گیا ۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں اتحادی جماعتوں نے اسمبلیوں کی مقررہ مدت پوری کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا۔قبل از وقت انتخابات بہتر آپشن نہیں، پنجاب میں بھی وزارت اعلیٰ کو بچانے کیلئے بھی تمام اتحادی جماعتیں کوشش کریں گی۔

ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ قبل از وقت انتخابات بہتر آپشن نہیں۔