اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمٰی زعیم قادی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا

مسلم لیگ(ن) کوانتخابات سے ایک روز قبل بڑا دھچکا۔خاتون رکن اسمبلی عظمٰی زعیم قادی نے کرونا وبا میں مبتلا ہونے کے باعث خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے ،خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کل پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو ووٹ بھی نہیں ڈال سکیں گی ۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون رکن اسمبلی کو گزشتہ روز حالت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں گھر پر قرنطینہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عظمٰی زعیم قادی کل وزیر اعلیٰ کے انتخابات میں حمزہ شہباز کو ووٹ نہیں ڈال سکیں گی ۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عظمٰی زعیم قادی پر پیسے لینے کے الزمات بھی لگائے جا رہے ہیں ۔(ن) لیگ کا موقف ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سےعظمٰی زعیم قادی کو کروڑروپے کے ساتھ ساتھ ان کے شوہر کو اگلے انتخابات میں ٹکٹ دینے کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔