اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

848,888FansLike
9,980FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مجھے اپنے لیے آئٹم نمبر اچھا اور درست نہیں لگتا،ماہرہ خان

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے لیے آٹم نمبر درست نہیں لگتا۔

اپنی نئی آنےوالی فلم قائد اعظم زندہ باد کی تشہیر کے لیے دیے گئے ایک حالیہ انٹریو میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے فلم میں آئٹم نمبر شامل کیے جانےاچھے نہیں لگتے۔

اداکارہ نے اپنی گزشتہ فلم سپر اسٹار میں آئٹم سانگ کرنے پر کہا کہ وہ گانا فلم کی ڈیمانڈ تھا اسکرپٹ کی ڈیمانڈ تھا جس میں ایک لڑکی فلم اسٹار بن جاتی ہے اس لیے کیا۔ غیر ضروری طور پر فلم میں شامل آئٹم نمبرز کی انہیں سمجھ نہیں آتی ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے پاس کسی فلم کا بھی اسکرپٹ آتا ہے تو میں پہلے اسے پڑھتی ہوں اس کے بعد فیصلہ کرتی ہیں ،مجھے اپنے لیے آئٹم نمبر اچھا نہیں لگتا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ آئٹم نمبر فلم کے لیے کوئی اہمیت رکھتا ہے۔