اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,792FansLike
9,985FollowersFollow
563,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پنجاب کا وزیر اعلیٰ کون ؟ حمزہ شہباز یا پرویز الہٰی فیصلہ آج 4 بجے ہو گا

پنجاب میں نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 4 بجے ہوگا۔

سپریم کورٹ کےحکم نامے کے تحت آج ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی سربراہی میں پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہو گا جہاں حکومتی اتحاد کی جانب سے حمزہ شہباز جبکہ اپویشن کے متفقہ امید وار پرویز الٰہی کے درمیان وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے ارکان صوبائی اسمبلی رائے شماری میں حصہ لیں گے۔

ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی واضح برتری کے بعد پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی تعدادا178 ہو چکی ہے جبکہ اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے ارکان کی تعداد10 ہے۔اس طرح اپوزیشن اتحاد کو 188 ارکان کی واضح حمایت حاصل ہے۔

اسی طرح 17 جولائی کے ضمنی انتخاب میں 4 نشستوں پر کامیابی کے بعد مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کی تعداد168 ہو گئی ہے۔پیپلز پارٹی 7،3آزاد جبکہ ایک حمایتی رکن کا تعلق راہ حق پارٹی سے ہے۔اس طرح حکومتی اتحاد کو179 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔

دوسری جانب آج کے اجلاس کے لیے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نےچیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو خط ا رسال کیا ہے جس میں سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں مہمانوں کے داخلے پر پابندی ہو گی جبکہ میڈیا پریس گیلری میں اجلاس کی کوریج کرے گا۔اس کے علاوہ موبائل فون لے جانے کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔