قومی اسمبلی کے 9 حلقوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری

قومی اسمبلی کے 9 ضمنی حلقوں میں پولنگ 25 ستمبر کو ہو گی ۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 22 مران 3، این اے 24 چارسدہ 2،این اے 31 پشاور 5،این اے 41 کرم 1،این اے 108 فیصل آباد،این اے 118 ننکانہ،این اے 237 ملیر،این اے 239 کراچی اور این اے 246 کراچی جنوبی کے انتخابی حلقوں میں انتخابات 25 ستمبر کو ہوں گے۔

ضمنی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 10 سے 13 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گےجبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 17 اگست تک ہو گی ۔