اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

لاہور ہائی کورٹ نے(ن) لیگ کی پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کی درخواست مسترد کر دی

لاہور ہائیکورٹ ایسے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی،یہ حکام کا کام ہے وہ پی ٹی آئی کو کہاں جلسہ کرنے کی اجازت دیں،ہاکی اسٹیڈیم کے نقصان کی صورت میں پی ٹی آئی ازالہ کرے گی۔

عدالت نے حکم دیا کہ اسٹیڈیم کو کسی بھی قسم کا نقصان نہ پہنچایا جائے، نقصان کی صورت میں پی ٹی آئی اس کا ازالہ کرے گی۔

لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ آسٹرو ٹرف لگانے کا کام پنجاب حکومت کرے گی لہٰذا آسٹرو ٹرف کو جلد از جلد لگایا جائے اور بجٹ میں فنڈز مختص کیے جائیں۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ نے ہاکی گراؤنڈ میں تحریک انصاف کا جلسہ رکوانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی ۔