پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی، اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کر دیا

پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کر دیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے یادگاری نوٹ پر قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، سر سید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ یادگاری نوٹ پر تصاویر تحریک پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں جاری کی گئی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ یادگاری نوٹ کی پشت پر مارخور کی تصویر پائیدار ماحول پر توجہ کی عکاس ہے۔