اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,962FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی فلم مولا جٹ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا

آخر کارمداحوں کا انتظارختم ، ایکشن سے بھر پور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔

فلم کا ٹریلر فلم کے آفیشل یوٹیوب چینل پر جاری کیا گیا ہے جس کا لنک ہدایت کار بلال لاشاری نے بھی ٹوئٹ کیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت ہیں،2 منٹ 46 سیکنڈ کے اس ٹریلر میں اداکار فواد خان، حمزہ علی عباسی اور اداکارہ ماہرہ خان کی جھلک دکھائی گئی ہے۔

”جیو فلمز“ کے اشتراک سے یہ فلم 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔