عمران خان کے جلسوں میںمفت کی انٹرٹینمنٹ ملتی ہے، لوگوں کی تفریح کے لیے میلا لگایا جاتا ہے،مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کے جلسوں میں لوگوں کومفت انٹرٹینمنٹ ملتی ہے۔ وہ اوران کی پارٹی لوگوں کی تفریح کے لیے میلا لگاتی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے جلسوں میں لوگوں کومفت انٹرٹینمنٹ مل جاتی ہے۔وہ اوران کی پارٹی لوگوں کی تفریح کے لیے میلا لگاتی ہے۔میلہ لگانے یا گانے بجانے سے کام ہوتے تو ملکی سربراہ اچھے گلوکار یا طبلہ بجانے والے ہوتے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی باتوں پرہنسا ہی جاسکتا ہے، پاکستان کو 75 سال پہلے آزادی ملی تھی، اب عمران خان کون سی آزادی کی بات کررہے ہیں۔کراچی میں بائی الیکشن ہیں ،ضابطہ اخلاق کا خیال رکھا جائے۔ پیپلز پارٹی کو کراچی میں بہت کامیابی ملے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک کے آئین اور قانون کی پاسداری کرنی چاہیے۔میڈیا سیاستدانوں کے غیر مناسب الفاظ نشر ہی نہ کرے۔