سکھر: انتونیو گوتریس کا سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

پاکستان میں سیلاب کی حالیہ صورتحال کے پیش نظر پوری دنیا کی نظر اب پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں پر ہے اور ان کی مدد بھی کی جا رہی ہے ۔ وزیرِاعظم شہباز شریف اور اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور نقصانات وامدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا۔ سکھر ایئر پورٹ پر وزیرِ اعلی سندھ نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔وزیرِاعظم شہباز شریف اور سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ سکھر سے ضلع جعفر آباد کی تحصیل اوستہ محمد پہنچے جہاں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔

دورانِ پرواز وزیرِاعظم اور سیکٹری جنرل نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا فضائی معائنہ بھی کیا۔