وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے قیدیوں کی سہولیات کیلئے اہم اقدامات

لاہور ( آن لائن )ہر قیدی کواہل خانہ سے گفتگو کے لئے تین سو منٹ ماہانہ دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ قیدیوں کیلئے ناشتے میں انڈے اورمعیاری خوراک فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ غیر ملکی قیدیوں کی متعلقہ قونصل جنرل تک رسائی کیلئے ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ جیل ریفارمزکے حوالے سے7روز میں حتمی پلان طلب کرلیا گیا ہے۔دوران تعلیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قیدیوں کو سزا میں رعایت ملے گی جبکہ جیل ہسپتالوں میں ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز کو ڈیڑھ لاکھ روپے خصوصی الاؤنس دینے کااصولی فیصلہ کیاہے۔جیل کنٹین کے انتظامات یوٹیلٹی سٹور یا دیگر بڑے سٹورزکے سپرد کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔ لاوارث قیدیوں کو مفت لیگل ایڈ فراہم کرنے کیلئے فوری اقدامات کاحکم ۔تمام جیلوں کے قیدیوں کو ذاتی صفائی کیلئے ہائی جین کٹ بھی فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دعوؤں کی بجائے عمل پر یقین رکھتا ہوں۔ میرے سابقہ دور کے فلاحی کام آج بھی عوام کو یاد ہیں۔ ذاتی نمود ونمائس کے بجائے نئے ادارے بنائے جو آج تنآور درخت بن چکے ہیں۔اللہ تعالٰی نے جب بھی موقع دیا،ہم نے عوام کی بے لوث خدمت کی۔ دوسری طرف مخالفین نے ہمیشہ سازشیں کیں۔