کراچی: پانی کے ٹینک میں دھماکہ، 9 افراد جھلس کر زخمی

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 9 افراد زخمی ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمیوں میں خواتین سمیت بچیاں اور مرد بھی شامل ہیں۔کراچی کے علاقے کورنگی سوکوارٹر میں گھر میں زیر زمین پانی کے ٹینک میں گیس بھرجانے کے باعث دھماکہ ہوا ہے۔

ریسکیو کے ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد جھلس کر زخمی ہوئے، جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔تاہم ابھی تک دھماکے کی وجوہات اور اتنا نقصان ہونے کی تحقیقات جاری ہیں ۔