اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

رواں ہفتے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی ’گرے لسٹ‘ سے نکل جائے گا۔ امکان واضع

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’ٹی راجا کمار کی 2 سالہ صدارت کے تحت ایف اے ٹی ایف کا پہلا پلینری اجلاس 20 اور 21 اکتوبر 2022 کو ہوگا‘۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ میں تقریباً 52 ماہ شامل رہنے کے بعد رواں ہفتے 21 اکتوبر (جمعہ) کو پاکستان کا نام بالآخر اس فہرست سے نکالے جانے کا امکان ہے۔انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے حوالے سے ایف اے ٹی ایف/ایشیا پیسیفک گروپ کے ایکشن پلان کی مارچ 2022 کے آخر تک تکمیل آئی ایم ایف کا بھی مطلوبہ معیار تھا جسے جون میں معمولی تاخیر کے بعد بالآخر حاصل کرلیا گیا۔حکومت نے آئی ایم ایف کو جون 2022 کے آخر تک تعمیراتی شعبے کے لیے ٹیکس ایمنسٹی پروگرام کے حوالے سے مالیاتی اداروں کے ذریعے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے کنٹرولز کے نفاذ کا جائزہ لینے اور ایشیا پیسیفک گروپ کے ایکشن پلان 2021 کے نفاذ کا وعدہ کیا ہے۔