اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

انجری کا وقت کتنا مشکل تھا ؟ شاہین شاہ کی زبانی سنیں :وڈیو

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ انھیں امید تھی کہ میں کم بیک کروں گا اور ہدف تھا ورلڈ کپ میں شرکت کرنا اور ٹیم کو جوائن کرنا ہے، پاکستان ٹیم کے تمام کھلاڑی انجری کے دوران ان سے رابطے میں رہتے تھے۔۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنی کہانی پی سی بی ویب پر حارث رؤف سے کی گئی گفتگو میں سنائی، شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ جو بھی مشکلیں آتی ہیں اللہ کی طرف سے آتی ہیں انھیں یقین تھا کہ یہ مشکل وقت گزر جائے گا۔

انجری کے دوران کا وقت بہت مشکل اور کھٹن تھا لیکن 2 ماہ سے زیادہ کا وقت اکیلے ایک کمرے میں رہنا اور پھر ری ہیب کے عمل سے گزرنا ایک مشکل کام ہے۔


شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ان کی غیر موجودگی میں ٹیم اچھا کھیل رہی تھی جس سے ان کی حوصلے مزید بڑھ رہے تھے کہ ٹیم پاکستان ایک کھلاڑی پر ہی انحصار نہیں کرتی اورجس طرح ان کی غیر موجودگی میں حارث رؤف نے بولنگ کی وہ قابل تعریف ہے۔

اس دوران حارث رؤف نے بھی شاہین شاہ کی ہمت کی تعریف کی اور کہا کہ وہ اتنی بڑی انجری سے نجات حاصل کرکے دوبارہ ٹیم میں واپس آئے ہیں، انہیں شاہین شاہ کی انجری دیکھ کر ڈر سا لگ گیا تھا کیوں کہ وہ ہر میچ سے قبل شاہین شاہ سے مشورہ لیتے تھے کہ کس طرح بولنگ کرنی ہے۔