اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

854,416FansLike
9,986FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان قوم کو جھوٹ سکھا کر اب کہتے ہیں کہ امریکی سازش والی بات ختم،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے حامیوں کو پاگل اور بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے۔

عمران خان کے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو پر اظہار خیال کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اقتدار کی خاطر خارجہ تعلقات کو سنگین خطرات میں ڈالا، عمران خان نے اقتدار کی ہوس میں ملکی مفادات کے ساتھ سنگین کھیل کھیلا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان نےاپنےحامیوں کو پاگل اور بھیڑبکریاں سمجھ رکھا ہے، قوم کو جھوٹ سکھا کر اب کہتے ہیں کہ امریکی سازش والی بات ختم؟سپریم کورٹ کواپیلیں کرتے رہےاور اب امریکی سازش والی بات ختم؟

مريم اورنگزيب نے کہا کہ آج نام نہاد ”حقیقی آزادی“ کا اصل چہرہ مکمل طور پر بےنقاب ہوگیا ہے، ملک کو تہس نہس کرکے عمران خان امریکی سازش کے بیانیے سے دستبردار ہوگئے، جس بیانیے پر انتشار اور جھوٹ پھیلایا، اس پر جواب دیئے بغیر دستبرداری کافی نہیں، امریکی سازش کابیانیہ پسِ پشت ڈالنےسےبات ختم نہیں ہوگی،عمران خان کو جواب دیناہوگا۔