لانگ مارچ کے شرکاء سے زیادہ میرے پاس ملازم ہیں، فیصل واوڈا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے لانگ مارچ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ جتنے لوگ لانگ مارچ میں آ رہے ہیں اس سے زیادہ میرے پاس ملازم ہیں،جتنے لوگ مارچ میں آ رہے ہیں اس سے زیادہ تو اسکول کے بچے اسمبلی میں ہوتے ہیں۔

ایک بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ جتنے لوگ لانگ مارچ میں آ رہے ہیں اس سے زیادہ تو سکول کے بچے اسمبلی میں ہوتے ہیں۔

سابق وزیر نے کہاکہ لانگ مارچ میں کتنے افراد ہیں ، اس سے زیادہ تو ان کے پاس ملازم ہیں۔