راجن پورضمنی انتخابات:عمران خان کے مقابلے میں (ن) لیگ نے عمار لغاری کو میدان میں اتار دیا

راجن پور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی حاصل کیے گئے ہیں ۔اس کے علاوہ نوجوان کسان اور برطانیہ کے قانون کی ڈگری حاصل کر چکے عمار لغاری (ن) لیگ کی ٹکٹ پر عمران خان کا مقابلہ کریں گے۔

پیپلز پارٹی کے ضلعی صدروقاص گورمانی نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کر رکھے ہیں ۔تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی جعفر لغاری کے انتقال کے بعد این اے 193 کی نشت خالی ہوئی تھی ۔حلقہ میں 26 جنوری کو انتخابات کے لیے پولنگ ہو گی ۔