اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,432FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

مریم نواز 29 جنوری شام 4 بجے پاکستان پہنچیں گی

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز 29 جنوری کو لاہور پہنچیں گی ، مریم نواز کے خاوند کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مریم نواز نے پاکستان واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز 29 جنوری شام 4 بجے لندن سے لاہور پہنچیں گی ۔مریم نواز جو کہ اب پارٹی کی چیف آرکنائزر بن چکی ہیں ،ضمنی انتخابات اور پنجاب کی بدلتی سیاسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان آ رہی ہیں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ بھی اسلام آباد سے لند ن کے2 روزہ نجی دورے پر روانہ ہوئے تھے۔رانا ثنااللہ اپنے قیام کے دوران پارٹی کے بانی نواز شریف سے اور مریم نواز سے ملاقات کریں گے۔