اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ویرات کوہلی کی دولت کی تفصیلات سامنے آ گئیں

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹر ویرات کوہلی 1 ہزار کروڑ سے زائد کمانے والی شخصیات میں شامل ہو گئے۔

بھارتی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی 1050کروڑ بھارتی روپے کمانے والے کرکٹر ہیں۔

ان کی کمائی کا ذریعہ بھارتی ٹیم، مختلف برانڈز کے ساتھ معاہدے، برانڈز کی ملکیت اور سوشل میڈیا پوسٹس ہیں۔

بھارتی کرکٹر کو ٹیم انڈیا کے معاہدے سے سالانہ 7کروڑ بھارتی روپے ملتے ہیں جب کہ 15لاکھ روپے ٹیسٹ، 6لاکھ ون ڈے اور 3لاکھ روپے ٹی 20کی میچ فیس ہے۔

latest urdu news

اس کے علاوہ 15کروڑ بھارتی روپے سالانہ ویرات کوہلی کو ٹی 20لیگ سے ملتے ہیں، انہوں نے کئی پراجیکٹس میں سرمایہ کاری بھی کی ہوئی ہے، بھارتی کرکٹر اس وقت 18مختلف برانڈز کے ایمبیسیڈر ہیں۔

ویرات کوہلی ایک برانڈ سے ساڑھے 7 کروڑ سے 10کروڑ روپے تک وصول کرتے ہیں،ویرات کوہلی انسٹا گرام پر پوسٹ کے10کروڑ اور ٹوئٹر پر پوسٹ کرنے کے اڑھائی کروڑ روپے لیتے ہیں۔

سابق بھارتی کپتان ریسٹورنٹ اور لگژری ایتھلیٹک ویئر کے بھی مالک ہیں، کوہلی ممبئی میں 34کروڑ جبکہ گروگرام میں 80کروڑ روپے کے مالیت والے گھر کے مالک ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے استعمال میں گاڑیوں کی مالیت 31کروڑ روپے ہے۔