اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

شہباز شریف ن کےکم اور پیپلز پارٹی کے زیادہ وزیر اعظم ہیں:بلاول

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہبازشریف صرف مسلم لیگ( ن )کا وزیراعظم نہیں ہےبلکہ پیپلز پارٹی کا زیادہ وزیراعظم ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست گالم گلوچ والی نہیں ہے۔ ہماری کوشش ہوگی کہ مستقبل میں مثبت طریقے سے سیاست کی جائے۔

بلاول بھٹوکا کہنا تھا کہ آصف زرداری کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ یاروں کے یار ہیں۔ ہمارے لیے وقت کا سیاسی یار مسلم لیگ( ن )ہے۔ جیسا شہباز شریف کے کام کرنے کا طریقہ ہے وہ پہلے نہیں دیکھا۔ وزیراعظم کے ہاتھ مضبوط کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

کراچی کی ترقی میری ذمہ داری ہے،پانچ سال بعد جواب لیا جاسکتا ہے،بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے جو وعدے کیے وہ پورے کیے جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف دن رات محنت کررہے ہیں، وزیراعظم کو سپورٹ کریں گے تو مسائل حل ہوں گے۔ ہمیں اپنے بڑوں کا احترام کرنا ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان میں تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، تمام حکومتوں اور اداروں نے مل کر سیلاب متاثرین کی مدد کی ہے۔ یو این کے سیکریٹری جنرل کے دورے کے بعد ہمیں دنیا بھر سے مدد ملی۔ روس یوکرین لڑائی کے باوجود بہت سے ممالک نے پاکستان کی مدد کی۔