اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

853,355FansLike
9,985FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

یوٹیوبر نادر علی نے معافی مانگ لی

یوٹیوبر نادر علی کی جانب سے اداکارہ سنیتا مارشل سے مذہبی سوال کرنے پر معافی مانگ لی گئی، کہا کہ کسی کا دل دکھانے کا ارادہ نہیں تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر جاری کردہ پوسٹ میں انہوں نے اداکارہ سنیتا مارشل سے کیے گئے سوال پر معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ پوڈکاسٹ کے دوران کسی کا دل دکھانے یا تکلیف پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا۔

بچے مسلمان ہیں میرا اسلام قبول کرنے کا کوئی ارادہ نہیں:سنیتا مارشل

نادر علی کا کہنا تھا کہ انہیں صرف اداکارہ سنیتا کے اسلام قبول کرنے کے ارادے کے حوالے سے جاننے کا تجسس تھا۔ مذہب کا انتخاب ہر شخص کا ذاتی فیصلہ ہے اور میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے شخص کی عزت کرتا ہوں۔

یوٹیوبر نے یہ بھی کہا کہ ‘مجھ سمیت 1 ارب 90 کروڑ مسلمانوں کی خواہش ہے کہ دیگر مذاہب کے لوگ اسلام قبول کریں لیکن اپنی مرضی سے۔ اگر پھر بھی میرے الفاظ سے کسی کا دل دکھا تو میں معذرت خواہ ہوں۔’

یوٹیوبر نادر علی نے گزشتہ دنوں اداکارہ سنیتا مارشل نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئی تھیں جہاں میزبان نے ان سے مذہب سے متعلق سوالات کیے تھے جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔