چین سموکنگ کا نتیجہ ،زبان پر بال نکل آئے

امریکی ریاست اوبائیو کے شہری کی زبان پر ایک ہی وقت میں کئی کئی مرتبہ سگریٹ پینے سے سبز بال نکل آئے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محققین کیجانب سے سبز زبان رکھنے والے شخص کے کیس کا مطالعہ نیوانگلینڈ کے جرنل آف میڈیسن میں شائع کیا ہے۔

ریسرچ رپورٹ میں امریکی شخص کا نام بتایا گیا ہے کہ 64 سالہ شخص نے اپنی زبان پر سبز رنگ کے بال نما ابھار نکل آنے پر ڈاکٹر سے رجوع کیا تو تشخیص سے معلوم ہو ا کہ سگریٹ نوشی کا زیادہ استعمال امریکی شہری کی زبان کی رنگت اور ساخت میں تبدیلی کی وجہ بنا ۔

کالے بالوں والی زبان

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے شہر ی کو بتایا کہ زبان پر یہ غیر معمولی کو ٹنگ اس وقت بنتی ہے ، جب زبان کی سطح پر تمباکو نوشی کے زیادہ استعمال کے باعث بیکٹریا چپک جاتے ہیں ۔

بعض رپورٹس کے مطابق جسم میں کیراٹن پروٹین کی وجہ سے یہ بال بنتے ہیں ، سگریٹ کے بے دریغ استعمال سےانکی گروتھ میں اضافہ ہو جاتا ہے ۔