اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

چیئر مین پی ٹی آئی سے میں زیادہ تجربہ کار ہوں، لطیف کھوسہ

کراچی، پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر لطیف کھوسہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طعنہ مارتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر کا اتنا تجربہ نہیں جتنا میرا ہے اور میں پارٹی کا سینئر نائب صدر بھی ہوں عمران خان کے بعد عہدہ میرے پاس ہے۔

نجی نیوز چینل کے مطابق لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم کوئی نواز شریف نہیں ہیں کہ عدالتیں ہمارے لیے چشم براہ بیٹھی ہوں، توشہ خانہ کیس میں سیشن جج کا ٹرائل بلا اختیار تھا، توشہ خانہ کیس میں جو سزا دی گئی تھی وہ غلط تھی، یہ ججمنٹ نہیں عبوری آرڈر تھا جسکی تصحیح کی جاسکتی ہے، جس سزا کو معطل کیا گیا اسکی پاداش میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل کر دیا۔

لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے 30 دن انتظار کرنے کے بجائے 3 دن میں ہی نااہل کر دیا۔

لطیف کھوسہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا؟

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ سائیکل کی جگہ شیر اور پی پی نے تلوار کی جگہ تیر پر الیکشن لڑا تھا، اس ملک کیساتھ کب تک فراڈ ہو گا، بینظیر کیس میں سپریم کورٹ کہہ چکی ہے انٹرا پارٹی الیکشن کمیشن آف پاکستان ہیڈ ماسٹر نہیں ہے۔