اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

852,707FansLike
9,983FollowersFollow
563,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی کے 51 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب اور علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 51 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے

اے ٹی سی نے 9 مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پولیس کی استدعا پر وارنٹ جاری کیے ہیں۔

پولیس نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیلئے عدالت میں درخواست دی تھی، عدالت نے مراد سعید، حماد اظہر، فرخ حبیب، علی امین گنڈا پور ، عمر ایوب، زبیر نیازی، زرتاج گل، اکرم ساہی کے وارنٹ جاری کئے۔

اصلی اور نسلی ہوں پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹا کھڑا ہوں:شیخ رشید

پولیس کی جانب سے عدالت سے کہا گیا کہ ملزمان مقدمے میں نامزد ہیں اور گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں۔

اے ٹی سی نے مزید کارروائی کے لیے 23 دسمبر کو رپورٹ طلب کر لی۔