اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پسند کی شادی پر نوجوان قتل،بیوی اغوا

چکوال میں پسند کی شادی پر نوجوان کو قتل کرکے اس کی اہلیہ کو اغوا کرلیا گیا

خبروں کے مطابق تھانہ صدر چکوال کے علاقے کھوکھر زیر میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو مسلح افراد نے گھر میں گھس کرمبینہ طور پر اغوا کرکے نوجوان کو بے دردی سے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مقتول محمد جمیل نے چند ماہ قبل ام حبیبہ ساکن شمس آباد سے کورٹ میرج کرلی تھی جس پر اس کے لواحقین نے میاں بیوی کو اغوا کرکے نوجوان کو قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی۔