اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,571FansLike
10,010FollowersFollow
596,700FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

تمہارا انتخابی نشان بلا نہیں ڈنڈا تھا جس سے قومی تنصیبات پر حملے کیے گئے، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب فیصلے عوام کی عدالت کرے گی۔

ن لیگ کی چیف آرگنائز مریم نواز نے اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر سمجھتے ہو کہ انٹر پارٹی الیکشن میں فراڈ کرکے بچ سکتے ہو تو ایسا نہیں ہو گا۔

urdu breaking news

مریم نواز کا کہنا تھا کہ تمہارے امپائر بھی پکڑے گئے، جعلسازی بھی پکڑی گئی، سہولت کاری بھی پکڑی گئی، تمہارا انتخابی نشان بلا نہیں ڈنڈا تھا جس سے ملک میں قومی تنصیبات پر حملے کیے گئے، وہ ڈنڈا اب چھین لیا گیا ہے، ایک دہشت گرد کو سیاسی جماعت کا انتخابی نشان نہیں مل سکتا۔

چیف آرگنائز (ن)لیگ کا کہنا تھا کہ نوا ز شریف نے انتقام نہیں لیا، قدرت نے سوموٹو نوٹس لیا، وہ بزدل جوتیاں چھوڑ کر استعفیٰ دیکر بھاگا ہے، قدرت کی لاٹھی بے آواز ہے۔