اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,091,060FansLike
10,010FollowersFollow
597,300FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

روڈ رابری و موٹر سائیکل چوری میں ملوث منیر عرف منیرو گینگ کے 5 ارکان پولیس کے شکنجے میں

گوجرانوالہ (26جنوری2024؁ء) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے حکم سے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔

ایس پی سول لائنز بلال محمود سلہری کی زیرِ قیادت اورڈی ایس پی پیپلز کالونی غازی عارف محمود خان کی زیرِنگرانی، ایس ایچ او صدر گوجرانوالہ انسپکٹر قیصر عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ روبری اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث منیر عرف منیرو گینگ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے پانچ لاکھ چالیس ہزار روپے نقدی،پانچ عدد موٹر سائیکلیں اورایک عددرکشہ برآمدکر لیا۔

گرفتار کیے گئے ملزمان میں منیر عرف منیرو، احسان، وقاص، شہباز اور بلاول شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں گینگ کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گوجرانوالہ اور اس کے مضافات میں رابری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

latest urdu news

ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں کا پولیس کو زبردست خراج تحسین۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں، چوروں اور مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔

اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی پی او نے ایس ایچ اوصدر گوجرانوالہ انسپکٹر قیصر عباس ا ور انکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی۔