اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

845,946FansLike
9,978FollowersFollow
562,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

چینی خاتون نے 2.8 ملین ڈالرز اپنے بچوں کے بجائے پالتو جانوروں کے نام کر دیے

چین کی ایک خاتون اپنی بے شمار دولت اپنے بچوں کے بجائے پالتو جانوروں کے نام کر کے چل بسیں۔

شنگھائی کی اس خاتون نے 3 سال قبل اپنی ساری دولت اپنے 3 بچوں کے نام کی تھی لیکن اسکے بچے نہ تو اسکا بڑھاپے میں سہارا بنے نہ ہی وہ اسکی خیریت دریافت کرنے اسکے گھر آئے۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے وصیت کی کہ اسکے مرنے کے بعد اسکی دولت اسکے پالتو جانوروں کی دیکھ بھال میں خرچ کر دی جائے۔

latest urdu news

چین کے ول رجسٹریشن سینٹر کے اہلکار کا کہنا تھا کہ ہم آنٹی لیو کو یہ کہا تھا کہ آپ یہ دولت کسی ایسے شخص کے حوالے کریں کہ جو با اعتماد ہو اور آپ کے جانے کے بعد آپ کے پالتو جانوروں کی اچھے انداز سے دیکھ بھال کرے۔

اہلکار کے مطابق ہم نے انہیں خبردار کیا کہ آپ کے پیسے ضائع بھی ہو سکتے ہیں جو آپ نے اپنے پالتو جانوروں کی نگرانی کیلئے مختص کیے ہیں اور اگر آپ چاہیں تو اپنے بچوں کا رویہ درست ہوتے ہی اپنا فیصلہ بدل بھی سکتی ہیں۔