اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

ریاست مخالف بیانات کا الزام، علیمہ خان کی 6 فروری کو ایف آئی اے طلبی

ایف آئی اے نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو 6 فروری کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے علیمہ خان کو ریاست مخالف بیانات دینے پر نوٹس دیتے ہوئے انسداد دہشتگردی ونگ میں پیش ہونے کہا ہے۔

عمران خان کی ہمشیرہ کیخلاف وزارت داخلہ کے سیکشن افسر کی شکایت پر انکوائری درج کی گئی۔

latest urdu news

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کیخلاف وزارت داخلہ کے سیکشن افسر کی شکایت پر انکوائری درج کی گئی، عمران خان کی ہمشیرہ اور دیگر کیخلاف الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا کے ذریعے ریاستی اداروں کیخلاف نفرت پھیلانے کی انکوائری درج کی گئی ہے۔

عمران خان کی ہمشیر ہ پر الزام ہے کہ انہوں نے مختلف ریاستی اداروں کو بدنام کرنے اور فوج کو تقسیم کرنے کی سازش کی۔