اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,351FansLike
9,986FollowersFollow
564,500FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پی ٹی آئی چھوڑنے پر پچھتاوا ہے، عمران اسماعیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ تحریک انصاف دہشت گرد نہیں بلکہ محب وطن جماعت ہے جو برے حالات سے گزر رہی ہے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اداروں کو مضبوط کرنے والی اور ساتھ چلنے والی جماعت ہے۔

کوئی بھی حکومت اداروں کی سپورٹ کے بغیر نہیں چل سکتی، بانی پی ٹی آئی بھی کہتے تھے کہ یہ فوج ہماری ہے اور ہم ایک پیج پر ہیں۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والا یہ اتحاد انہونی ہے اور پیپلز پارٹی کا وفاقی کابینہ میں نہ جانے کا فیصلہ غیر معمولی ہے۔

latest urdu news

ملین ڈالر سوال یہ ہے کہ کیا صدر زرداری ن لیگ کی حکومت کو کامیاب بنائیں گے؟

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ نواز شریف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، وہ 8 اور 9 فروری دونوں الیکشن ہار گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے میں پیپلز پارٹی کا مستقبل کیا ہوگا جب بلاول بھٹو زرداری بھی وزیراعظم بننے کے لیے بے چین بیٹھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی برے وقت اور حالات سے گزر رہی ہے، مجھے پی ٹی آئی چھوڑنے پر پچھتاوا ہے لیکن عمران خان سے تعلق برقرار ہے۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ کل کی ایم کیو ایم ایک مضبوط جماعت تھی جبکہ آج اس کی پوزیشن کمزور تر ہو چکی ہے۔