اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

857,814FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پنجاب حکومت کا کم آمدن والوں کیلئے ہاؤسنگ اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے کم آمدن والوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کم آمدن والے افراد کے لیے ایک لاکھ گھروں کے پراجیکٹ کا جائزہ اجلاس ہوا جس دوران بریفنگ میں بتایا گیا بورڈ آف ریونیو نے17سائٹس کی نشاندہی کی ہے جن کی پڑتال کی جائےگی۔

اس دوران وزیراعلیٰ نے پنجاب کے 5 شہروں ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور راولپنڈی میں فوری طور پر سائٹ سلیکشن کی ہدایت کی۔

latest urdu news

مریم نواز نے کہا کہ گھروں کے لیے سائٹ کا انتخاب تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے، شہروں میں عوام کی سہولت کے لیے قریب ترین جگہ کا انتخاب ضروری ہے، گھر ہر خاندان کی بنیادی ضرورت ہے، اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ رہائشی ضرورت پوری کرےگا۔