اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,091,060FansLike
10,010FollowersFollow
597,300FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

عید کی شاپنگ پر بیوی سے جھگڑا، شوہر نے خودکشی کرلی

شیخوپورہ میں غربت سے دلبرداشتہ ہوکر شوہر نے عید کی شاپنگ کیلئے پیسے مانگنے پر بیوی سے جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگا لیا۔

پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے گاؤں دولت پورہ میں سرفراز نامی شخص کی بیوی نے اس سے عید کی شاپنگ کیلئے پیسے مانگے تو دونوں میں جھگڑا ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ سرفراز نے غصے میں آکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں پھانک کر خودکشی کرلی۔

latest urdu news

محلے داروں کے مطابق سرفراز تنگ دست تھا، بیوی نے عید کی شاپنگ کیلئے پیسے مانگے تو وہ برداشت نہ کرسکا، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ہے۔