اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

1,089,803FansLike
10,010FollowersFollow
596,800FollowersFollow
217,388SubscribersSubscribe

پاکستان نے ٹی 20 میں سب سے زیادہ چھکوں کا اپنا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان نے ٹی 20 انٹرنیشنل کے کسی میچ میں پہلی بار سب سے زیادہ چھکے جڑ دیے ہیں۔

ڈبلن میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں پاکستانی بیٹرز نے 15 چھکے لگائے۔

پاکستان کی جانب سے کھیلتے ہوئے فخر زمان نے 6، رضوان اور اعظم نے 4، 4 جبکہ صائم ایوب نے ایک چھکا لگایا۔

پاکستانی اننگز میں پاور پلے میں پانچ چھکے لگائے گئے، تاریخ میں صرف دوسری مرتبہ پاکستانی بیٹرز نے پاور پلے میں پانچ چھکے لگائے ہیں۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ کے خلاف 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کا 193 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 16.5 اوورز میں حاصل کر لیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان 40 گیندوں پر 6 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ محمد رضوان نے 46 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 75 رنز سکور کئے۔

latest urdu news